خلیج اردو: سابق آسٹریلین کرکٹراینڈریوسائمنڈزکارحادثےمیں ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلین کرکٹراینڈریوسائمنڈزکی عمر 46سال تھی ان کی کارکوحادثہ ٹاؤنزول کے قریب پیش آیا جس کے نتیحے وہ ہلاک ہو گئے
سائمنڈز دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ رہےتھے۔
آسٹریلین میڈیا کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی فیملی نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور پرائیویسی کے احترام کی درخواست کی ہے۔
دو مرتبہ آسٹریلیا کے ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ رہنے والے سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلے۔
اینڈریو سائمنڈز شین وارن کے بعد اس سال انتقال کرجانے والے دوسرے مشہور آسٹریلوی کھلاڑی ہیں