عالمی خبریں

سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، عاصم منیر

خلیج اردو
برسلز:فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ہی ممکن ہے، معافی مانگنے والے فرشتے بن جاتے ہیں اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن جاتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تخلیقِ آدم سے متعلق قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابلیس کے سوا سب نے خدا کے حکم کو مانا، یہی رویہ انسانوں کے لیے سبق ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے عہدے یا منصب کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تبدیلی کی تمام افواہیں جھوٹ ہیں، یہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔ خدا نے انہیں ملک کا محافظ بنایا ہے اور اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کو چین اور امریکا کے تعلقات میں توازن رکھنے کا طویل تجربہ ہے، ایک دوست کے لیے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کی خواہش کو حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی لیے پاکستان نے سب سے پہلے انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا، اور اب باقی دنیا بھی پاکستان کی پیروی کر رہی ہے۔

آرمی چیف نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کرے، کیونکہ پاکستان اپنے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر قدم اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button