پاکستانی خبریں

خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع کلاوڈ برسٹ اور سیلاب سے متاثر، 212 افراد جاں بحق

خلیج اردو
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ صوبے کے 11 اضلاع کلاوڈ برسٹ اور سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک سیلاب سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 ہزار 817 ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 212 تک پہنچ گئی ہے۔ ان کے علاوہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ 32 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

امدادی کارروائیوں کے لیے 545 ریسکیو اہلکار اور 90 گاڑیاں و کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔ بونیر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 159 افراد جاں بحق اور 100 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ باجوڑ میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص لاپتہ ہے۔ بٹگرام میں 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور 10 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

سیلاب کے باعث 68 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں 61 جزوی طور پر تباہ جبکہ 7 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button