
خلیج اردو
بیجنگ: چین یکم اکتوبر سے نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کے لیے ایک نیا ویزا کیٹیگری ’’K ویزا‘‘ متعارف کرا رہا ہے، جو 12 موجودہ عام ویزا اقسام کے مقابلے میں زیادہ سہولیات فراہم کرے گا۔
چینی حکام کے مطابق K ویزا ہولڈرز کو زیادہ انٹریز، طویل مدت کی ویزا ویلیڈیٹی اور قیام کے زیادہ دنوں کی اجازت دی جائے گی۔ یہ ویزا ہولڈرز کو تعلیم، ثقافت، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تبادلے کے ساتھ ساتھ کاروباری اور اسٹارٹ اپ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دے گا۔
اہلیت کے لیے مخصوص عمر، تعلیمی پس منظر اور ورک ایکسپیرینس کی شرائط ہوں گی، تاہم اس ویزا کے لیے درخواست دہندگان کو کسی چینی آجر یا ادارے کی دعوت نامہ درکار نہیں ہوگا اور درخواست کا عمل بھی زیادہ آسان بنایا گیا ہے۔







