
خلیج اردو
لندن:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونین سوسائٹی میں یونین کے صدر کے ساتھ مکالمے میں پاکستان کے سیاسی منظرنامے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی پختگی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہی ہے اور میثاق جمہوریت نے اس میں اہم حصہ ڈالا ہے۔
بلاول بھٹو نے اس بات کا ذکر کیا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر اپنا کردار ادا کیا ہے، اور مختلف حکومتوں کے دوران پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے حق میں اپنی حمایت دی۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اپنی پھوپھی، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں کی جانب بھی اشارہ کیا، جب سیاسی قیدیوں کے لیے جیل مینیو کو تبدیل کیا گیا۔
چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اب سیاسی قیدیوں کے لیے جیل میں سہولتوں کی فراہمی کی بات ہو رہی ہے، اور ان کی جماعت مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، کیونکہ پیپلزپارٹی کا مقصد عوامی مسائل کا حل اور ملک میں سیاسی استحکام ہے۔







