عالمی خبریں

برطانیہ کا دفاعی اخراجات کو قومی آمدنی کے 2.5 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ

خلیج اردو
لندن:برطانیہ نے اپنے دفاعی اخراجات کو قومی آمدنی کے 2.5 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم سرکیر سٹارمر نے کہا ہے کہ اس اضافے کے لیے بین الاقوامی امدادی بجٹ میں کمی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2007 تک دفاعی اخراجات کو قومی آمدنی کے 2.5 فیصد تک بڑھایا جائے گا، جس سے برطانیہ کی دفاعی صلاحیت میں مزید بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ، فوجی اخراجات کے لیے سالانہ اضافی 16.9 ارب ڈالر مختص کیے جائیں گے تاکہ ملک کی دفاعی تیاریوں کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

یہ منصوبہ برطانوی حکومت کی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر برطانیہ کی طاقت کو مضبوط کرنا اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button