عالمی خبریں

راولپنڈی: فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سابق لیفٹیننٹ جنرل فائز حمید کو 14 سال قید کی سزا سنا دی

خلیج اردو
راولپنڈی میں جاری اعلامیہ کے مطابق، 12 اگست 2024 کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل سابق لیفٹیننٹ جنرل فائز حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت شروع کیا گیا، جو تقریباً 15 ماہ تک جاری رہا۔

ملزم پر چار الزامات تھے: سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی خلاف ورزی جو ریاست کی سلامتی اور مفاد کے لیے نقصان دہ تھی، اختیارات اور حکومتی وسائل کا غلط استعمال، اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا۔ طویل قانونی کارروائیوں کے بعد، عدالت نے تمام الزامات میں ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید کی سزا سنائی، جو 11 دسمبر 2025 کو نافذ العمل ہوئی۔

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام قانونی تقاضوں کی پابندی کی اور ملزم کو اپنے منتخب دفاعی وکلاء سمیت تمام قانونی حقوق فراہم کیے۔ سزا یافتہ کو متعلقہ فورم میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملزم کی سیاسی عناصر کے ساتھ مل کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں شمولیت اور دیگر معاملات کا الگ سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button