عالمی خبریں

مہاتما گاندھی کا ایک چشمہ 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ میں نیلام

گاندھی ضرورت مندوں یا ان کی مدد کرنے والے افراد کو پرانے چشمے دینے کے لیے جانے جاتے تھے

خلیج اردو آن لائن: برطانیہ کے ایک نیلام گھر کی طرف سے  بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کی آزادی کے ہیرو مہاتما گاندھی کے استعمال میں رہنے والا ایک چشمہ برطانیہ میں 2 لالکھ 60 ہزار پاونڈ کا فروخت ہوا ہے۔

ایسٹ برسٹل نامی نیلام گھر نے جمعہ کے روز چشمہ فروخت کرنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ، "ہمیں یہ چشمہ چار ہفتے قبل اپنے لیٹر بکس میں ملا تھا، جسے ایک شخص وہاں ڈال گیا تھا، اور چشمہ اس شخص کےچچا کو خود گاندھی نے دیا تھا”۔

پوسٹ میں مزید لکھا تھا  کہ "ناقابل یقین چیز کا ناقابل یقین نتیجہ! ان سب کا شکریہ جو اس چشمے کو خریدنے کے لیے بولی میں شامل ہوئے”۔

گاندھی ضرورت مندوں یا ان کی مدد کرنے والے افراد کو پرانے چشمے دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

نیلام گھر نے بتایا کہ گاندھی نے یہ چشمہ دکاندار کے چچا کو اس وقت دیا جب وہ 1920 یا 30 کی دہائی کے دوران جنوبی افریقہ میں برٹش پٹرولیم کے لئے کام کر رہے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button