خلیج اردو
نائیجیریا :نائیجیریا کی ریاست ایڈو کے ٹام ایکیمی ریلوے اسٹیشن پر گاڑی کا انتظار کرتے 32 مسافروں کو مسلح شخص نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر اغوا کر لیا۔
وزارت ٹرانسپورٹیشن کے پریس اینڈ پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر مسٹر ہینشا اوگوبائیک نے اتوار کو ابوجا میں ایک بیان میں یہ بات کہی ہے کہ وفاقی حکومت نے ایڈو میں ٹام اکیمی ٹرین اسٹیشن، ایگوبین سے ٹرین کے مسافروں کے اغوا کو قابل نفرت اور سراسر وحشیانہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”عوام کویقین دلاتے ہیں کہ سیکورٹی ایجنسیاں اغوا شدہ ٹرین کے مسافروں کو بازیاب کرانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔”نائیجیریا پولیس مجرموں کے پیچھے ہیں،پولیس مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس ناخوشگوار پیش واقعے سے غمزدہ ہے اور اس بدصورت صورتحال پر فوری ردعمل کا یقین دلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ باقی اور مزید تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔
ریاستی گورنر کی ویب سائیٹ کے مطابق اے کے 47 سے لیس ملسح شخص نے 32 ریلوے اسیشن پر موجود 32 افراد کو یرغمال بنانے کے بعد اغوا کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چرواہوں کے قبیلے کے ایک شخص نے اسلحے کے زور تیل کی پیداوار میں مرکزی حیثیت کے حامل شہر واری جانے کیلئے ٹرین کا انتظار کرنے والے 32 مسافروں کو اسلحے کے ذور پر اغوا کر لیا ہے جبکہ اسٹیشن پر موجود کچھ لوگوں کو گولیاں لگنے کے بھی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ آفریقہ کے سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے ملک کے طول اور عرض میں پھیلتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کی ایک تازہ مثال ہے اور اس صورتحال کو ملک میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے ایک چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے مسلح شخص نے 32 افراد کواغوا کر لیا ہے جبکہ ایک شخص اغواکار کی تحویل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق مغویوں کی تلاش کیلئے پولیس، فوج اور مقامی باشندوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، امید ہے چند گھنٹوں میں باقی مغویوں کو تلاش کرکے اغواکار سے بازیاب کرالیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال مارچ میں اغوا کیے گئے لوگوں کو بھی اکتوبر تک یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا۔