عالمی خبریں

تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے کرپٹو کمپنی کو نشانے پہ رکھ کر ڈیڑھ ارب ڈالرز غائب کردیئے

خلیج اردو
دبئی:تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے کرپٹو کمپنی کو نشانے پہ رکھ کر ڈیڑھ ارب ڈالرز غائب کردیئے۔

یہ جدید دور کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری قرار دی جا رہی ہے، جہاں ہیکرز نے کرپٹو ایکسچینج بائیبٹ کو نشانہ بنا کر تقریباً 1.5 ارب ڈالر چرا لیے۔ بائیبٹ نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی اس بڑے سائبر حملے کی تحقیقات میں مدد کرے گا، اسے 140 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، دبئی میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائیبٹ ایک بڑے ہیکنگ حملے کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان ہوا۔ اس واقعے نے کرپٹو کرنسی کی سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ دبئی کی ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بائیبٹ کو دبئی میں مکمل ریگولیٹری لائسنس نہیں دیا گیا تھا۔ تاہم، کمپنی نے گزشتہ سال ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ اسے دبئی میں خوردہ، اہل سرمایہ کاروں اور ادارہ جاتی صارفین کے لیے ورچوئل اثاثہ جات کی سروسز فراہم کرنے کی عارضی منظوری مل گئی ہے۔

اس پیش رفت کو کمپنی نے امارات میں اپنے مکمل آپریشنل لائسنس کے حصول کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button