عالمی خبریں

فرانس میں سیر سپاٹے پر نکلا شوہر بیوی کو بھول گیا، 300 کلومیٹر دور جا پہنچا، پولیس سے مدد مانگنی پڑ گئی

خلیج اردو
پیرس: فرانس میں سیر و تفریح کے دوران پیش آنے والا ایک انوکھا واقعہ فلمی منظرنامہ بن گیا جب ایک شخص اپنی بیوی کو ہائی وے کے گیس اسٹیشن پر بھول کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا۔ واقعے کے وقت گاڑی میں موجود ان کی بیٹی بھی سو رہی تھی اور کسی کو علم نہ ہو سکا کہ وہ خاتون پیچھے رہ گئی ہے۔

خاتون نے جب خود کو تنہا پایا تو مقامی پولیس سے رابطہ کیا، جس نے موبائل نیٹ ورک کی مدد سے نہ صرف اس کی شناخت کی بلکہ شوہر سے بھی رابطہ کر کے اسے واپس بلوا لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کافی پریشان تھیں لیکن جلد ہی ان کا خاندان دوبارہ یکجا ہو گیا۔

واقعے نے سیر سپاٹے کو ایک فلمی سین میں تبدیل کر دیا اور سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے، جہاں صارفین نے شوہر کی "غفلت” پر ہنسی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button