عالمی خبریں

اسرائیل نے درندگی کی نئی مثال قائم کردی، غزہ میں قبروں پر بلڈوزر چلا کر لاشیں نکال لیں

خلیج اردو
غزہ: اسرائیلی فوج نے درندگی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے غزہ میں قبروں پر بلڈوزر چلا دیے اور لاشیں نکال لیں۔ اس مکروہ کارروائی کے دوران قبروں کے اطراف میں قائم بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ بھی زمین بوس کر دیے گئے۔

وزارت اوقاف غزہ نے اس اقدام کو مقدسات کی کھلم کھلا پامالی اور مرنے والوں کے تقدس پر حملہ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اب صرف زندہ فلسطینیوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ مرنے والوں کی قبریں بھی دشمنی کی زد میں آ چکی ہیں۔

وزارت کے مطابق غزہ میں موجود 60 قبرستانوں میں سے کم از کم دو تہائی یا تو مکمل تباہ کیے جا چکے ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، جو عالمی ضمیر کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button