خلیج اردو : بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے علاقے سانڈی میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک مسجد کے گیٹ پر جے شری رام کا نعرہ لکھ دیا۔
خبررساں ادارے کے مطابق مسلمان جب نماز فجر ادا کرنے کے لیے مسجد پہنچے تو گیٹ اور دیوار پر جے شری رام لکھا دیکھ حیران رہ گئے ۔ انہوں نے اسکی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی ۔ موقع پر پہنچنے والے پولیس افسران نے مسجد انتظامیہ کو مجرموں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔ پولیس نے مسجد کے متولی کی تحریری شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایک منٹ سے بھی کم