خلیج اردو
تہران: حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ شہید کردیئے گئے۔ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے گئے تھے۔
حماس نے بھی اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔ اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ تھے.
پاسدران انقلاب کا کہناہے کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کیا گیاہے۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے، ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے۔