
خلیج اردو
04 اکتوبر 2020
پیرس: عرب ٹینس اسٹار اونس جبیئر فرینچ اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔ انہوں نے آریانا سبالنکا کو اتوار کے روز 7-6(7) 2-6 6-3 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ وہ فرینچ اوپن کے چوتھے مرحلے میں پہنچنے والی پہلی عرب خاتون اسٹار بن گئی۔
جبیئرنے کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی حریف کافی جارحانہ کھیل رہی تھی تاہم میں نے بھی بہت سے ڈراپ شاٹس ، سلائسسز اور شارٹس کو مکس کیا۔ مجھے یہ بہت سے پتہ تھا کہ یہ آسان نہیں ہوگا تاہم آخرکار اپنی جیت پر کافی خوش ہوں۔
Sky high 🙌@Ons_Jabeur puts together a gutsy 7-6(9) 2-6 6-3 performance to overtake No. 8 Sabalenka and reach her first R16 in Paris.#RolandGarros pic.twitter.com/fnh7nImm9Z
— Roland-Garros (@rolandgarros) October 3, 2020
انہوں نے کہا کہ کامیابی کی وجہ تہمل سے کھیلنا اور موقع دیکھ کر بازی پلٹنا ہے۔ میری حریف ہر پوائنٹ پر شاندار کھیل رہی تھی وہ لڑ رہی تھی اور میں نے صبر کا مظاہرہ کیا۔
اونس جبیئر نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ وہ بطور شخصیت ابھررہی ہے۔ انہون نے کہا کہ وہ حوصلہ ہارنے والون میں سے نہیں۔
تیونس کی رہنے والی 26 سالہ اونس جبیئر نے اس سال ٹینس کے ٹاپ 50 میں اپنا ڈبیو کیا تھا۔ وہ 2011 میں رونالڈ گیروس جونیئر کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔
Source : Khaleej Times







