
خلیج اردو
لندن: چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنے والے مناظر کو خوفناک قرار دے دیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں غزہ میں ہونے والی تباہی اور معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
یونیسف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کے مطابق، موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکڑوں افراد اب تک غزہ میں جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 130 سے زائد بچے شامل ہیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے غزہ کے موجودہ حالات پر تشویش ظاہر کی اور عالمی برادری کی توجہ اس انسانی بحران کی جانب مبذول کرائی۔







