خلیج اردو
ممبئی: فلم پٹھان کو متنازع بنانے کی کوششوں پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے خاموشی توڑ دی، کہتے ہیں حالات جیسے بھی ہوں، میرا رویہ مثبت رہے گا اور ثابت قدم رہوں گا، 28ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کنگ خان نے کہا کہ لوگوں کے منفی رویوں سے متائثر نہیں ہونگے
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے جمعرات کو 28ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ منفی نے سوشل میڈیا کی کھپت میں اضافہ کیا ہے، لیکن ان جیسے افراد متاثر نہیں ہوں گے اور مثبت رہیں گے