خلیج اردو: پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے مشکل وقت میں سری لنکا کرکٹ بورڈ کو سپانسر شپ کی پیشکش کر دی۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستانی عوام کی طرح سری لنکن بھی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔
مشکل وقت میں وہ سری لنکا کرکٹ کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں تاکہ ملک کے مشکل حالات کے باوجود سری لنکن کرکٹ آگے بڑھ سکے۔