
خلیج اردو
ویٹیکن سٹی، 22 اپریل — مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز ویٹیکن سٹی میں ادا کی جائیں گی، جس میں دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ ویٹیکن میں پوپ کے انتقال پر 9 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ان کی آخری دیدار کی پہلی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں ان کے جسد خاکی کو لکڑی کے تابوت میں رکھا گیا ہے اور ویٹی کن کے سیکریٹری ان کے قریب کھڑے ہو کر دعا کر رہے ہیں۔
وصیت کے مطابق پوپ فرانسس کو روم کے تاریخی سینٹ میری میجر باسیلیکا میں دفن کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی تدفین کیلئے کسی سجاوٹ سے گریز اور سادہ فرانسسکن طرز اپنانے کی وصیت کی تھی۔ پوپ نے تدفین کے اخراجات کے لیے ایک گمنام شخص کو منتخب کیا تھا، جو ان کی سادگی اور عاجزی کا مظہر ہے۔
پوپ فرانسس پیر کے روز 88 برس کی عمر میں فالج کے بعد کوما میں چلے گئے تھے اور وہیں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی روحانی قیادت، بین المذاہب مکالمے میں کردار، اور عالمی امن کیلئے کوششیں دنیا بھر میں سراہا گیا۔






