عالمی خبریںفن و فنکار

عامر خان نے رنبیر کپور کو رنویر سمجھ لیا – رنبیر کا دلچسپ ردعمل: "60 کے ہو گئے، سٹھیا گئے”

خلیج اردو
ممبئی:بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز رنبیر کپور اور عامر خان کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ایک پارٹی کے دوران عامر خان نے رنبیر کپور کو غلطی سے رنویر سنگھ کہہ دیا، جس پر اینمل اسٹار نے مزاحیہ انداز میں دلچسپ تبصرہ کیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نے عامر خان سے تصویر کھنچوانے کی درخواست کی، لیکن حقیقت میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ تصویر لینا چاہتے تھے۔ عامر خان نے کرکٹرز کو رنبیر سے ملواتے ہوئے کہا: "تمہاری جنریشن کا سب سے بڑا اسٹار، رنبیر سنگھ۔”

جب انہیں غلطی کا احساس دلایا گیا تو عامر نے ہنستے ہوئے کہا: "ایک ہی بات ہے یار، دونوں ہی ہینڈسم منڈے ہیں۔”

رنبیر کپور نے اس غلط فہمی پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا: "60 کے ہو گئے، سٹھیا گئے،” جس پر محفل میں قہقہے گونج اٹھے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح اس ہلکے پھلکے مذاق سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button