پاکستانی خبریں

اداکارہ حرا سومرو کا پی ٹی وی شو میں غصہ کرنا محض ایک اداکاری نکلا

خلیج اردو
لاہور:اداکارہ حرا سومرو کا پی ٹی وی ہوم کے مارننگ شو رائزنگ پاکستان میں میزبانوں پر غصہ کرنا دراصل ایک منصوبہ بند اداکاری تھی، جس کا مقصد ناظرین کو تفریح فراہم کرنا اور فنکار کی مہارت کو اجاگر کرنا تھا۔

چند روز قبل شو میں حرا سومرو کے غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔ تاہم، اب پی ٹی وی ہوم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں میزبان محمد شعیب نے اس سین کے بارے میں بتایا۔

ویڈیو کے کیپشن میں چینل نے واضح کیا کہ یہ سب ایک طے شدہ منظر نامہ تھا، جسے بہت سے لوگوں نے حقیقت سمجھ لیا۔ چینل نے ناظرین کو یہ پیغام دیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ہر معلومات پر یقین کرنے سے پہلے تحقیق کرنی چاہیے اور حقیقت جاننے کی کوشش کرنی چاہیے۔

پی ٹی وی ہوم نے اس اقدام کے ذریعے ناظرین کو نہ صرف تفریح فراہم کی بلکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں کے حوالے سے بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button