پاکستانی خبریںعالمی خبریں

اقوام متحدہ کے رکن ممالک پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کریں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت

خلیج اردو
نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل نے متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو، وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور ایسے حملوں کے ذمہ داروں، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

بیان میں تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

سلامتی کونسل نے واضح کیا کہ کسی بھی مقصد یا محرک کے تحت دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں اور یہ عمل کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔

اقوام متحدہ نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے تاکہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button