
خلیج اردو: روس کے یوکرین کے شہروں خارکیف، چرنیہیف اور ماریو پول پر حملے جاری ہیں جبکہ دارالحکومت کیف میں بھی لڑائی جاری ہے۔
یوکرین کے صدارتی ترجمان کے مطابق روس کے حملوں میں وینیسا ائیرپورٹ مکمل تباہ ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی علاقے ارپن میں روسی افواج کی شیلنگ 3 شہری ہلاک ہو گئے اور ایک پل بھی تباہ ہوا
دوسری جانب روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی طرف سے لڑائی بند کرنے پر ہی یوکرین میں فوجی آپریشن رُکے گا، اورکسی بھی طرح سے روس اپنے مقاصد حاصل کر کے رہے گا-