
خلیج اردو آن لائن:
جنوبی افریقہ کے کرکٹر بورن فورچین نےمیشکے آئیسن کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اسلام قبول کر لیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد بورن نے اپنا نام تبدیل کر کے عماد رکھ لیا ہے۔
میشکے اور بورن نے 25 اپریل 2021 کو شادی کی تھی۔
میشکے آئیسن نے کورونا وبا کی وجہ سے دونوں کی سادہ مگر خوبصورت شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں۔

خیال رہے کہ 26 سالہ کرکٹر نے جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کے ساتھ اپنے کریئر کا آغاز 2019 میں کیا تھا۔ اور وہ اپنی شاندار پرفارمنسز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
Source: Gulf Today