خلیج اردو: ترکی اور شام کے قیامت خیز زلزلے میں 8ہزار اموات اور 33 ہزار افراد کے زخمی ہونیکی رپورٹس ہیں جبکہ7 ہزار کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
تباہ کن زلزلے میں 7 ہزار سے زاٸد بڑی بڑی عمارتیں منہدم ہو گٸیں جس میں ہزاروں لوگ دبے پڑے ہیں جن کو نکالنے کی کوشیشیں جاری ہیں۔
ماہرین کے مطابق زلزلے میں 40 ہزار کے قریب اموات کا خدشہ ہے جبکہ زلزلے کے بعد ہر طرف رقت امیز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔
ترکی میں 40 گھنٹوں بعد ایک خاندان کو ملبے تلے سے زندہ بچا لیا گیا۔
ملبے تلے دبے معصوم بہن بھاٸیوں کی ویڈیو واٸرل جس میں چھ سالہ بہن چھوٹے بھاٸی
کو بچانے کی منتیں کر رہی ہے۔
زلزلے کے نیچے دبی حاملہ خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد زندگی کی بازی ہار گٸی مگر بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔