عالمی خبریں

فلپائن میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

خلیج اردو: فلپائن میں طوفان کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کی سول ڈیفنس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سال کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم تین طوفانوں سے ملک بھر میں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرسمس کے اختتام سے ہی ملک کے جنوبی اور وسطی جزیروں کو شدید بارشوں اور سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس سے لاکھوں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ موسمیا ت نے جزیرہ نما بکول اور لوزون کے مرکزی جزیرے کے جنوبی سرے پر صوبہ کوئزون میں شدید بارشوں کے بارے میں خبردار کیا ہے، حالیہ بارشوں کے دوران 1,200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 83,000 سے زائد افراد انخلا کے مراکز میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button