عالمی خبریں

تین بھارتی شہریوں کی دبئی ڈیوٹی فری ڈرا میں بڑی کامیابی، لگژری گاڑی اور بائیکس جیت لیں

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم تین بھارتی شہریوں نے دبئی ڈیوٹی فری کے تازہ ترین "فائنسٹ سرپرائز ڈرا” میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، جہاں انہوں نے ایک لگژری کار اور دو مہنگی موٹر بائیکس جیت لیں۔

خوش نصیب جیتنے والوں میں ندیرا نوشاد شامل ہیں، جو بھارتی ریاست کیرالا کی 35 سالہ گھریلو خاتون ہیں۔ انہوں نے بی ایم ڈبلیو 740i ایم اسپورٹ (Tanzanite Blue Metallic) جیتا۔ یہ ٹکٹ ان کے نام پر تھا لیکن دبئی میں مقیم ان کے شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر آن لائن خریدا تھا۔

ابو ظہبی میں مقیم 44 سالہ بِنّوئے رام چندرن نے بی ایم ڈبلیو R12 NineT (719 Aluminium) موٹر بائیک جیتی۔ وہ تین سال سے باقاعدگی سے اس ڈرا میں حصہ لے رہے تھے اور ایک انٹرنیشنل کنزیومر برانڈ میں مارکیٹنگ ایگزیکٹو کے طور پر کام کرتے ہیں۔

تیسرے خوش قسمت، پراجوال شیٹھی، دبئی میں مقیم 32 سالہ پرنٹنگ کمپنی کے ملازم ہیں، جنہوں نے بی ایم ڈبلیو S 1000 R موٹر بائیک (Bluefire/Mugiallo Yellow) جیتی۔ وہ گزشتہ چھ سال سے اس ڈرا میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

جیتنے والوں نے دبئی ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے زندگی بدلنے والا موقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button