عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ غیرملکی طلبہ کی آئینی حیثیت بحال کرنے کے لیے تیار

خلیج اردو
واشنگٹن:ٹرمپ انتظامیہ نے غیرملکی طلبہ کی آئینی حیثیت بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق انتظامیہ ہزاروں غیرملکی طلبہ کی سٹوڈنٹ ویزا رجسٹریشن بحال کرے گی۔

حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ نے ان طلبہ کی قانونی حیثیت اچانک ختم کر دی تھی، جس کے بعد اس فیصلے پر شدید تنقید ہوئی تھی۔ اب نئی پیشرفت کے تحت طلبہ کو دوبارہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button