
خلیج اردو
عمان: مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہونے کی توقع ہے جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کی جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہائی لیول پر مذاکرات میں مثبت پیشرفت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے خیرخواہ ہیں اور ایران کے اربوں ڈالر بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا مالی حجم بہت بڑا ہے، اور ایران کے لیے یہ عمل مشکل ہوگا۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ چاہتے ہیں، کیونکہ جوہری اثاثے خطرناک عمل ہیں۔