عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، 24 گھنٹے میں مزید 85 فلسطینی شہید

خلیج اردو
غزہ: غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حماس کے ایک حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے شمالی غزہ کے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی نئی دھمکی دے دی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی آٹھ ہفتوں پر محیط مکمل ناکہ بندی کے باعث غذائی امداد کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قحط کے شدید خطرے کا سامنا ہے۔ انسانی بنیادوں پر امداد نہ پہنچی تو صورت حال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button