عالمی خبریں

امریکی صدر کی ایران کو جوہری معاہدے کی پیشکش، آیت اللہ خامنہ ای کے نام خط ارسال

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نام ایک خط بھیجا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور امید ظاہر کی کہ ایرانی قیادت اس پیشکش سے اتفاق کرے گی۔

یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور سفارتی تعلقات تعطل کا شکار ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران اس پیشکش کو قبول کرتا ہے تو خطے میں کشیدگی میں کمی کا امکان پیدا ہوسکتا ہے، تاہم ایرانی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button