عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کی کشیدگی کے درمیان ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات، نیٹو اور چین پر زور، اور عالمی تعاون پر مطالبات

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران کہا ہے کہ امریکا ایران سے بات چیت کر رہا ہے، لیکن انہیں نہیں لگتا کہ تہران مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے چین اور نیٹو سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ عدم تعاون کی صورت میں عالمی برادری کو نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر نیٹو نے امریکا کی مدد نہ کی تو اس کا مستقبل بہت برا ہوگا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اگر حل نہ ہوئی تو ان کا متوقع دورہ چین بھی ملتوی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین اپنی تیل کی ضرورت کا 90 فیصد آبنائے ہرمز کے ذریعے حاصل کرتا ہے، اور دوسرے ممالک جو تیل حاصل کرتے ہیں، انہیں بھی دفاع میں حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک کو بھی آبنائے ہرمز کی اتنی ہی یا اس سے زیادہ ضرورت ہے جتنی امریکا کو ہے۔ امریکی صدر نے برطانیہ کے تعاون نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیت کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ امریکا نے ایرانی ڈرون سازی کی صنعت کو نشانہ بنایا ہے، اور ایران کی فوجی صلاحیت کو محض دو ہفتوں میں شدید نقصان پہنچایا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button