عالمی خبریں

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو کرسمس سے قبل امن معاہدے پر جواب دینے کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی زیلنسکی کو امن معاہدے پر ڈیڈ لائن

خلیج اُردو
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو کرسمس سے قبل امن معاہدے پر جواب دینے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ یوکرین کو سکیورٹی کی ضمانتیں دے تو اس کے بدلے یوکرین کو کچھ علاقے روس کے حوالے کرنا ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ اقدام جنگ کے خاتمے اور خطے میں دیرپا استحکام کے لیے ضروری ہے، اس لیے یوکرین کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ انہیں باضابطہ سکیورٹی گارنٹیاں فراہم کرے تو وہ یوکرین میں انتخابات کرانے پر تیار ہیں۔ زیلنسکی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یوکرین جلد ہی اپنا امن منصوبہ دستاویز کی صورت میں امریکہ کو پیش کرے گا تاکہ جنگ بندی اور مستقبل کے اقدامات پر پیش رفت ہوسکے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button