خلیج اردو
صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک بار پھر بھارت پر برس پڑے اور امریکی منڈی میں بھارتی چاول کی غیر معمولی آمد پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ کابینہ اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے سخت لہجے میں پوچھا کہ بھارت اتنا زیادہ چاول امریکہ کیوں بھیج رہا ہے اور اس پر بھاری ٹیکس کیوں نہیں لگایا جا رہا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی چاول کے کاشتکار مسلسل شکایات کر رہے ہیں کہ بھارتی چاول کے سستے داموں فروخت ہونے سے وہ دیوالیہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مارکیٹ میں دھڑا دھڑ سستا بھارتی چاول آنے سے ملک کے کسان شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے واضح اعلان کیا کہ اب کسی ملک کو کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی اور امریکہ میں آنے والے ہر قسم کے چاول پر 100 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا:
“اب ہر ملک اپنا چاول خود کھائے، ہم سب سے پہلے اپنے کسانوں کو تحفظ دیں گے۔







