پاکستانی خبریں

سردیوں میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم، پورا دن بلا تعطل فراہمی کا اعلان

خلیج اردو
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پورا دن گیس بلا تعطل فراہم کی جائے گی۔ جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گھریلو صارفین کو مسلسل گیس فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق سسٹم میں گیس وافر مقدار میں موجود ہے جس کے باعث اس سال سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ سینئر جنرل منیجر سیلز نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ گیس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں اور اسے ہرگز ضائع نہ کریں، تاکہ تمام علاقوں میں یکساں فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button