
خلیج اردو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ ہم سب کا شہر ہے۔ انہوں نے سابقہ ادوار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہاں چائنہ کٹنگ اور روڈ کٹنگ ہوتی تھی، مگر اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر اس منافقت کو بے نقاب کرتے رہیں گے جو شہر کے وسائل کو نقصان پہنچاتی رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جن لوگوں سے ٹاؤن اور یونین کونسلز نہیں چل رہیں، وہ گھر جائیں، ہم چلाकर دکھائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہر کے ساتوں اضلاع میں پاکستان پیپلز پارٹی کام کرکے دکھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جن ٹاؤنز کو ترقیاتی کاموں کے لیے 5 سے 12 لاکھ روپے دیے گئے، وہاں کام نہ کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ جو میئر نہیں بن سکا وہ لاہور چلا گیا، جبکہ پیپلز پارٹی یہاں رہ کر کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مسائل پہلے کے مقابلے میں بہتر ہوئے ہیں اور یہ بہتری جاری رہے گی۔






