پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: خاکروب کی آسامیوں میں "صرف مسیحی” لکھنے پر پابندی

خلیج اردو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب کی آسامیوں کے اشتہارات میں "صرف مسیحی” یا "صرف کرسچن” لکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور واضح حکم دیا ہے کہ آئندہ ان آسامیوں کے اشتہارات میں "شہری” کا لفظ استعمال کیا جائے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کسی بھی شہری کو اس کی مذہبی شناخت کی بنیاد پر مخصوص ملازمت سے مشروط کرنا نہ صرف غیر آئینی بلکہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

عدالتی فیصلے میں سیوریج ورکرز کی جان لیوا حالات میں ڈیوٹی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سیوریج ورکرز کو بغیر حفاظتی سامان کے زہریلی گیسوں اور خطرناک ماحول میں بھیج دینا سنگین غفلت ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیوریج ورکرز مشینی پرزے نہیں بلکہ انسان ہیں، انہیں مکمل حفاظتی سامان، سہولیات اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے ملک بھر میں سیوریج ورکرز کی ہلاکتوں میں تشویشناک اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو دو ماہ کے اندر اندر جامع حفاظتی اقدامات کی تفصیلی عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

یہ اہم فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے جاری کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button