خلیج اردو
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتا تو وہ زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ زیلنسکی کو امریکا کی جانب سے دی گئی اربوں ڈالر کی فوجی امداد کی زیادہ قدر کرنی چاہیے اور معاہدے کے لیے جلد پیش رفت کرنی چاہیے کیونکہ یہ کوئی مشکل ڈیل نہیں ہے۔
ادھر، امریکی انتظامیہ نے یوکرین کے لیے تمام فوجی امداد روک دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق ٹرمپ کی توجہ امن کے قیام پر مرکوز ہے، اور امریکا چاہتا ہے کہ اس کے اتحادی بھی اس مقصد کے لیے پرعزم ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن یوکرین کو دی جانے والی امداد پر نظرثانی کر رہا ہے تاکہ اس کے اثرات کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔






