عالمی خبریں

زیلنسکی کا امن پر زور، جنگ روکنے کے لیے حفاظتی ضمانتوں کا مطالبہ

خلیج اردو
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے، لیکن اس کے لیے مؤثر حفاظتی ضمانتیں ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو حقیقی امن درکار ہے، اور اس مقصد کے لیے وہ امریکا اور یورپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

زیلنسکی نے امید ظاہر کی کہ واشنگٹن امن کے راستے میں ان کا ساتھ دے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ کو روکنا اور ملک میں سلامتی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے، جس کے لیے ٹھوس ضمانتیں اور مستقل سفارتی کوششیں درکار ہیں۔

یوکرینی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ملک اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے جنگ کے تباہ کن اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع نے یوکرین کو شدید نقصان پہنچایا اور ہزاروں جانیں لے لی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button