خلیج اردو
واشنگٹن: ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کے نفاذ کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی۔ سرمایہ کاروں نے افراتفری میں بڑے پیمانے پر حصص فروخت کر دیے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔
ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 650 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43,191 پوائنٹس پر آ گیا، جبکہ نیسڈیک ٹیکنالوجی انڈیکس 500 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 18,350 پر بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی انڈیکس بھی 150 پوائنٹس کی کمی کے بعد 5,849 پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں دسمبر کے بعد یہ سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی ہے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے خدشات کی عکاسی کرتی ہے۔






