سپورٹسعالمی خبریں

رونالڈو کو ایران میں 99 کوڑوں کی سزا کا خدشہ، تہران کا سفر نہ کرنے کی حیران کن وجہ

خلیج اردو
تہران: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ایران نہ جانے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی۔ رپورٹس کے مطابق 2023 میں ایرانی معذور آرٹسٹ فاطمہ ہمامی نے پاؤں سے بنائی گئی اپنی ایک پینٹنگ رونالڈو کو پیش کی تھی، جس پر رونالڈو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ماتھے کو چوما تھا۔

ایرانی قوانین کے تحت یہ عمل ممنوع ہے، اور اس کی خلاف ورزی پر سخت سزا ہو سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسی کیس میں رونالڈو کو ایران میں 99 کوڑوں کی سزا دیے جانے کا خدشہ تھا، جس کے باعث وہ اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ کے لیے تہران جانے سے گریز کر گئے۔

اس معاملے پر ایرانی حکام کی جانب سے باضابطہ کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم فٹبال شائقین اور ماہرین اس واقعے کو کافی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button