
خلیج اردو
دبئی – تھائی حکام نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی 2025 سے تھائی لینڈ کا سفر کرنے والے تمام مسافروں کو ڈیجیٹل آمد کارڈ (TDAC) کے لیے لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی، جو کہ موجودہ TM6 امیگریشن فارم کی جگہ لے گا۔
امارات سے تھائی لینڈ جانے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی کی تاریخ سے کم از کم تین دن پہلے tdac.immigration.go.th پر جا کر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔
رجسٹریشن کے دوران مسافروں کو اپنی ذاتی معلومات، پاسپورٹ کی تفصیلات، سفری منصوبہ، تھائی لینڈ میں قیام کا پتہ، اور صحت سے متعلق اعلان جمع کرانا ہوگا۔ رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد ایک QR کوڈ جاری کیا جائے گا جو تھائی لینڈ پہنچنے پر امیگریشن حکام کو دکھانا ضروری ہوگا۔
یہ رجسٹریشن کسی دوسرے فرد کی جانب سے بھی کی جا سکتی ہے اور سفر سے قبل کسی بھی وقت معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔







