عالمی خبریں

امریکہ کا بھارت کو کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان سے تعاون کا مشورہ

خلیج اردو
واشنگٹن/نئی دہلی: امریکہ نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پہلگام حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے سفارتی روابط پر زور دیا۔

مارکو روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں اور واشنگٹن اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ کشیدگی کے اس نازک مرحلے پر صبر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور خطے میں امن کی کوششوں کو تقویت ملے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button