خلیج اردو
جرسی: جزیرہ جرسی میں دھماکے سے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دھماکے سے لگنی والی آگے کے باعث متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے آگ لگ گئی جو بجھا دی گئی ہے۔ امدادی آپریشن کے دوران 20 سے 30 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
جرسی پولیس کےمطابق انگلش چینل جزیرے جرسی کے فلیٹوں کے ایک بلاک میں ہونے والے ایک دھماکے میں سے تین افراد کی ہلاکت کی افسوسناک اطلاع ہے۔
دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ جزیرے کے دارالحکومت سینٹ ہیلیئر میں بندرگاہ کے قریب واقع تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ پولیس کے مطابق رہائشیوں کی جانب سے گیس کی بو کی اطلاع کے بعد جمعہ کی رات کو فائر سروسز کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا۔واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
Source: Khaleej Times