عالمی خبریں

امریکی ادارے کی بھارت میں مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں پر را کے خلاف پابندیوں کی سفارش

خلیج اردو
واشنگٹن:بھارت میں مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں پر امریکی سرکاری ادارے یو ایس سی آئی آر ایف نے انڈین خفیہ ایجنسی را کے خلاف پابندیاں لگانے کی سفارش کر دی ہے۔ دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر نظر رکھنے والے اس امریکی ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ 2025 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث قرار دیا ہے۔

امریکی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بھارت کو "خاص تشویش والے ممالک” کی فہرست میں شامل کیا ہے اور را کے مبینہ ایجنٹس پر مخصوص نوعیت کی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق را کے کچھ ایجنٹس پر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔

امریکی ادارے نے سفارش کی ہے کہ امریکی انتظامیہ ان الزامات کی روشنی میں را کے خلاف اقدامات کرے تاکہ مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں کا سدباب ہو سکے۔ رپورٹ کے بعد عالمی سطح پر بھارت کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button