عالمی خبریں

 میانمار اور تھائی لینڈ میں شدید زلزلہ، ہلاکتوں اور تباہی کا خدشہ

خلیج اردو
میانمار:میانمار اور تھائی لینڈ میں 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، میانمار میں 20 اور بنکاک میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ پل اور عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

تھائی لینڈ میں ایک زیر تعمیر عمارت کے منہدم ہونے سے 81 مزدور ملبے تلے دب گئے، جبکہ دیگر 68 زخمی مزدوروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

امدادی ٹیموں کو سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے اور ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ دونوں ممالک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ بنکاک کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ زلزلے کے جھٹکے بھارت، بنگلہ دیش، لائوس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button