خلیج اردو
نیپالی طیارے کے ایک مسافر نے طیارے کے گرنے اور آگ لگنے سے چند لمحے قبل اپنے فون سے ایک ویڈیو کلپ بنایا جو منظر عام آ گیا۔ اتوار کی صبح طیارہ تباہ ہوا تھا اور اس میں سوار تمام 72 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔
ایک ویڈیو کلپ میں مسافروں میں سے ایک مسافر طیارے کے اندر اور باہر کے مناظر کی ویڈیو بنا رہا اور مسکراتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے چند لمحے بعد طیارہ گر جاتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔ ہوائی جہاز گرنے اور کلپ کے آخری سیکنڈوں میں شعلے نمودار ہوتے بھی دکھائی دئیے۔
فيديو متداول التقطه أحد ركاب الطائرة النيبالية المنكوبة بكاميرا هاتفه قبل ثوان من تحطم الطائرة واندلاع النيران فيها#العربية pic.twitter.com/EKt3QFNl0Q
— العربية (@AlArabiya) January 15, 2023
دوسری طرف نیپال کی "یٹی” ایئرلائنز نے طیارے میں سوار تمام 72 افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ نیپال میں تین دہائیوں کے دوران پیش آنے والا یہ سب سے بدترین فضائی حادثہ تھا۔
فوج کی طرف سے اس کی جزوی طور پر تصدیق کی گئی کیونکہ اس کے ترجمان نے بتایا کہ 29 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور طیارے کے حادثے کی جگہ پر اب بھی 33 دیگر لاشیں موجود ہیں۔
نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ اتوار کی صبح وسطی نیپال میں پوکھرا کے مقامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ شہر دنیا بھر سے مذہبی زائرین کے لیے ایک گیٹ وے ہے۔
فوج کے ترجمان کرشنا پرساد پنڈاری نے اے ایف پی کو بتایا کہ طیارہ ایک وادی میں گرا، اس لیے لاشوں کو نکالنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک آئیر ہوسٹس کی ٹک ٹاک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جو اڑان بھرنے سے پہلے جہاز کے اندر اس نے بنائی تھی ۔
The Air hostess in #YetiAirlinesCrash
Live life to the fullest as long as you are alive because death is unexpected!
Just sharing TikTok video of Air Hostess Oshin Magar who lost her life in #NepalPlaneCrash today
जहां भी रहो ऐसे ही रहो!
Rest in Peace !!💐#Nepal #planecrash pic.twitter.com/Bh6DBDnhnt— Deep Ahlawat 🇮🇳 (@DeepAhlawt) January 15, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ بہت تیزی سے آسمان سے زمین کی طرف آتا ہے اور الٹا ہو جاتا ہے۔
Video of what seems to be moments before the crash of Yeti Airlines🇳🇵 ATR72 carrying 72 passengers near Pokhara Airport#aerowanderer #aviation #avgeek #nepal #yetiairlines pic.twitter.com/hk12Edlvpf
— Aerowanderer (@aerowanderer) January 15, 2023