70 سالہ کامیڈین کو 20 مارچ کوکوویڈ -19 علامات پراسپتال میں داخل کیا گیا تھا-
ٹوکیو: کورونا وائرس سےاسپتال میں داخل ہونے کے بعد ، جاپانی کامیڈین ، کین شمورا اتوارکو نمونیا کی وجہ سے چل بسے ، اسے جاپان ٹائم نے رپورٹ کیا۔
70 سالہ کامیڈین کو 20 مارچ کو بخار اور شدید نمونیا کی علامات پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور 23 مارچ کو کورونا وائرس مثبت قرار دیا گیا تھا۔
وہ سب سے پہلے جاپانی مشہور شخص تھے جن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا-
جاپان ٹائمز کے مطابق ، شمورا کا تعلق ٹوکیو کے ہیگاشیموراما شہر سے تھا اور ان کا اصل نام یاسونووری شمورا تھا-
انہوں نے 1974 میں جاپانی مزاحیہ سیریز کے گروپ ‘ڈرائفٹرز’ میں شمولیت اختیار کی۔ یہ گروپ بعد میں جاپانی کامیڈی کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی میں شامل ہوگیا۔
شمیورا اس گروپ کے پرائم ٹائم ٹیلی ویژن کامیڈی شو ‘ہچجائیڈو زیننشوگو’ میں اداکاری کے بعد مشہور ہوۓ۔
یہ اپنی پیرڈیوں کے لئے جانے جاتے تھے اور سب سے کامیاب گانے میں سے ایک ‘مونچھیں ڈانس’ اور ایک گانا ہے جو ٹوکیو میں ان کے آبائی شہر کا حوالہ ہے۔
انھیں اپنے طنزیہ کرداروں ‘باکا ٹونوساما’ (بیوقوف لارڈ) اور ‘ہینا اوجیسان’ (عجیب چچا) کے لئے کافی حد تک سراہا جاتا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ، ناول کورونا وائرس نے عالمی سطح پر 6،38،146 کو متاثر کیا ہے اور اس سے 30،105 افراد ہلاک ہوۓ ہیں-
Source : Gulf News
30 March 2020






