
نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ایک روزہ 14،516 کوویڈ-19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں- ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 3،95،048 ہوگئی۔
ملک میں اموات کی تعداد 12،948 ہوگئی ہے-
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، کیسز کی مجموعی تعداد میں 1،68،269 فعال کیسز ، 2،13،831 صحتیاب / ڈسچارج/ ہجرت جبکہ 12،948 اموات شامل ہیں۔
مہاراشٹرا بدترین متاثر ریاست ہے مہاراشٹرا میں اب تک 62،773 مریضوں کوڈسچارج کیا گیا ہے۔ ریاست میں COVID-19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5،893 ہے۔
ہفتے کو تامل ناڈو میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 54،449 ہوگئی ہے-
Source : Gulf News
20 June 2020