فن و فنکار

ہالی وُڈ کی ہارر سیریز *دی کنجورنگ* ختم نہیں ہوئی، نیا پری کوئل تیار کیا جا رہا ہے

 

خلیج اردو

لاس اینجلس: مشہور ہارر فلم سیریز *دی کنجورنگ* کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے — یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا۔ فلم *دی کنجورنگ: لاسٹ رائٹس* کے بعد اب اس سیریز کا ایک پری کوئل (Prequel) تیار کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی تفریحی جریدے *ورائٹی* کے مطابق فلم ساز رودریگ ہیوارٹ سے پری کوئل کی ہدایتکاری کے لیے بات چیت جاری ہے، جبکہ اسکرپٹ *دی نن II* اور دیگر *کنجورنگ* فلموں کے مصنفین رچرڈ نینگ اور ایان گولڈ برگ لکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی فلم میں معروف کردار ایڈ اور لورین وارن کی ابتدائی کیسز کو دکھایا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ اصل کردار ادا کرنے والے ویرا فارمیگا اور پیٹرک ولسن شاید اس حصے میں شامل نہ ہوں اور ان کے کردار نوجوان اداکار ادا کریں گے۔

یہ اعلان ہالووین کے موقع پر کیا گیا، جب فلم سازوں نے تصدیق کی کہ *لاسٹ رائٹس* کے بعد بھی *کنجورنگ یونیورس* کی کہانی ختم نہیں ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم *دی کنجورنگ: لاسٹ رائٹس* نے دنیا بھر میں 487 ملین ڈالر کا بزنس کیا، جس کے بعد ایچ بی او نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اسی کہانی پر مبنی ایک سیریز تیار کر رہا ہے، جو فلموں کے بعد کی کہانی کو آگے بڑھائے گی۔

*کنجورنگ* یونیورس اب تک نو فلموں پر مشتمل ہے جن میں *اینی بیل* اور *دی نن* جیسی فلمیں بھی شامل ہیں، اور ماہرین کے مطابق اس سلسلے کا اختتام ابھی دور ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button